1 نومبر 2011 - 20:30

استنبول… ترکی کے شہر استنبول میں افغانستان کے مستقبل کے بارے میں عالمی کانفرنس شروع ہوگئی ہے۔کانفرنس میں پاکستان سمیت 20ممالک ، نیٹو اور اقوام متحدہ کے نمائندے شریک ہیں۔۔

ابنا: استنبول کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان صدرعبداللہ گل نے کہا کہ افغانستان سے حقیقی اظہار یکجہتی کے لئے سیکوریٹی کی بحالی ضروری ہے۔کانفرنس میں افغان امن عمل اور اتحادی افواج کے انخلا کے روڈ میپ کاجائزہ لیا جائے گا۔ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کررہی ہیں ،، خطے کیدیگر ممالک میں ترکی،افغانستان، بھارت،جبکہ وسط ایشائی ممالک میں تاجکستان، قازقستان، کرغزستان، اور ازبکستان شامل ہیں۔سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے نمائندے بھی کانفرنس میں موجودہیں۔  ............

/169